سلمان یوسفزئی (آج نیوز): پشاور میں پولیس لائنز مسجد کے خودکش دھماکے میں ملوث مطلوب دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا 30 جنوری 2023 کو ہوا تھا جس کے نتیجے میں امام مسجد اور پولیس اہلکاروں سمیت 72 افراد شہید اور 157 زخمی ہوئے تھے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مطلوب دہشت گرد کو بڑی مہارت سے گرفتار کیا گیا، جو کہ پولیس اور دیگر اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ دہشت گرد سے تفتیش شروع کردی ہے اور اس سے اہم انکشافات متوقع ہیں، دہشت گرد نے دیگر حملوں کی بھی ذمہ داری قبول کی ہے۔
خیال رہے کہ پولیس نے اس سے قبل بھی مارچ 2023 میں پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث دو افراد کی گرفتاری کا دعویٰ کیا تھا۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…