ویب ڈیسک مشرق نیوز :رمضان کے آخری عشرے میں سکیورٹی کے خدشات کے باعث ہشت نگری گیٹ سے رات کے وقت رکشوںکی اندرون شہر کے بازاروں میں آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ صدر کے مختلف بازاروں کو بھی ممکنہ طور پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کی آمدورفت کیلئے سیل کرنے کی منصوبہ بندی ہے
اس کے علاوہ قصہ خوانی بازار کو بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ذرائع نے بتایا کہ سکیورٹی خدشات اور ٹریفک کے رش پر قابو پانے کیلئے پہلے مرحلے میں ہشت نگری گیٹ کے قریب رات کے اوقات میں روڈ کو بلاک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کے تحت چوک شادی پیر ، اندرون ہشت نگری سمیت کریم پورہ ، جھنڈا بازار اور چوک شادی پیر کیلئے رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے
اس کے ساتھ ساتھ سکیورٹی صورتحال کے باعث رمضان کے آخری عشرے میں اندرون شہر اور بیرون شہر صدرکے بازاروں کیلئے سیکورٹی اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…