Categories: Latest News

تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کی موجودگی کا انکشاف

تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کی موجودگی کا انکشاف

تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے۔ ممتاز سرمایہ کار ‘ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس کے سابق نائب صدر حنیف گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کا سونا موجود ہے۔صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف گوہر نے بتایا کہ یہ معلومات باضابطہ طور پر آرمی چیف کو پیش کی جا چکی ہیں اور انہوں نے اس بریفنگ پر مثبت ردعمل دیا ہے۔حنیف گوہر کا کہنا تھا کہ غوطہ خوروں نے تربیلا ڈیم کے اندر سے مٹی کے نمونے جمع کیے جنہیں بعد ازاں لیبارٹری میں جانچا گیا۔ ان نتائج کی بنیاد پر ماہرین نے اندازہ لگایا کہ ڈیم کی مٹی میں موجود سونا تقریبا ً636ارب ڈالر کی مالیت رکھتا ہے یعنی اتنا کہ پاکستان کا بیرونی قرضہ بھی ادا ہو سکتا ہے۔حنیف گوہر نے بتایا کہ انہوں نے واپڈا کو پیشکش کی ہے کہ اگر وہ خود یہ منصوبہ شروع کرنا چاہیں تو ان کی کمپنی مدد کے لیے تیار ہے، ورنہ ان کی ٹیم سرمایہ کاری کر کے سونا نکالنے اور حکومت کے حوالے کرنے کے لیے تیار ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے ہالینڈ کے ڈریجنگ ماہرین، ایمسٹرڈم اور کینیڈا کے شراکت داروں سے بھی بات ہو چکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر حکومت ہمیں اجازت دے تو ہم یہ منصوبہ فوری شروع کر سکتے ہیں۔

Publisher 

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

5 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

15 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

23 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago