Border closure reduces prices of flour, chicken, and other items in Khyber Pakhtunkhwa
پشاور: افغانستان کے ساتھ تجارتی راستے بند ہونے کے بعد آٹا اور مرغی سمیت خیبرپختونخوا میں دیگر اشیاء کی قیمتیں کم ہونے لگی ہیں۔ مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے یہ کمی کسی ریلیف سے کم نہیں، افغانستان کو اشیائے خورد و نوش اور دیگر اجناس کی سپلائی معطل ہونے کے بعد پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں روزمرہ استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔
تاجروں کے مطابق سرحد پار تجارت بند ہونے سے مقامی منڈیوں میں اشیا کی فراہمی بڑھ گئی ہے، جس کے باعث نرخ نیچے آگئے ہیں، مارکیٹ ذرائع کے مطابق چینی کی قیمت 210 روپے سے کم ہو کر 190 روپے فی کلو پر آ گئی ہے، جبکہ سپیشل آٹے کا 20 کلو تھیلا 2600 روپے میں دستیاب ہے، مرغی کا گوشت 320 روپے فی کلو اور بہتر گڑ 220 روپے فی کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔
دوسری جانب مرغی سمیت خیبرپختونخوا میں دیگر اشیاء کی قیمتیں کم ہونے کے ساتھ ساتھ دالوں کی قیمتوں میں استحکام رہا اور سبزیوں کے نرخ بھی تھوڑے کم ہو گئے ہیں، گزشتہ 25 دن سے افغانستان کو روزانہ لاکھوں ٹن اجناس اور دیگر سامان کی سپلائی بند ہے جس کے باعث پاکستان کی اندرونی مارکیٹ میں اشیا کی بہتات ہو گئی ہے ۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…