Categories: Latest News

شاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مہم، 124 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردی گئیں

شاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کے خلاف مہم، 124 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردی گئیں

پشاور(اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے ہیلمٹ اور موٹر سائیکل کی رجسٹریشن نہ ہونے پر 124موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کر دیں۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیاں سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کی ہدایت اور چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کی نگرانی میں کی گئیں۔
چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ کے مطابق ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔ بغیر ہیلمٹ کے موٹر سائیکل پر سفر کرنیوالوں کیساتھ کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ شہری بروقت اپنی موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن کریں تاکہ انہیں کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال انتہائی ضروری ہے جس کے استعمال سے حادثے کی صورت میں جانی نقصان سے بچا جا سکتا ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک حکام روزانہ کی بنیاد پر کارروائیوں کا سلسلہ مزید تیز کریں اور کسی کیساتھ رعایت نہ کی جائے۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

22 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago