Underage drivers, tinted windows and one-wheeling: Traffic police crackdown in Peshawar, action taken against 1,340 people
پشاور (6 اپریل 2025) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے کمسن ڈرائیوروں، کالے شیشوں کے استعمال اور خطرناک ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 1340 افراد کے خلاف کارروائی عمل میں لائی ہے۔
چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان کی ہدایت پر یہ کارروائیاں شہر کے مختلف سیکٹرز میں کی گئیں، جن میں کمسن (انڈر ایج) ڈرائیورز، غیر قانونی کالے شیشے لگانے والے افراد اور ون ویلنگ میں ملوث موٹر سائیکل سوار شامل تھے۔ کارروائی کے دوران متعدد گاڑیوں سے کالے شیشے ہٹا دیے گئے جبکہ ون ویلنگ کرنے والوں کی موٹر سائیکلیں ٹرمینل منتقل کر دی گئیں۔
چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے سٹی ٹریفک پولیس کی ان کوششوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر روزانہ کی بنیاد پر بلا امتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس نہ صرف خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرتی ہے بلکہ شہریوں، خصوصاً کم عمر بچوں اور نوجوانوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہ کرنے کے لیے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس مقصد کے لیے پولیس کی ایجوکیشن ٹیمیں مختلف اسکولوں میں جا کر طلبہ کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے روشناس کراتی ہیں۔
چیف ٹریفک آفیسر نے والدین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے کمسن بچوں کو گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے سے روکیں اور ان کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔ ساتھ ہی، انہوں نے اہلکاروں کو ہدایت دی کہ کمسن ڈرائیوروں کی شناخت کے بعد ان کے والدین کو فوری طور پر اطلاع دی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔
انہوں نے ٹریفک حکام کو ون ویلنگ کے مرتکب افراد پر بھی کڑی نظر رکھنے اور ان کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت دی۔
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…