Categories: Latest News

وزیراعلیٰ کے پی نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونےکا نوٹس لے لیا

وزیراعلیٰ کے پی نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونےکا نوٹس لے لیا

پشاور:  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی)  علی امین گنڈاپور  نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے  پولیس کو ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کی ہدایت کر دی۔

شیبا حیدر(جیونیوز): ایس پی سٹی  احسان شاہ کے مطابق متاثرہ خواجہ سرا نے ایف آئی اے سائبرکرائمز میں درخواست دی ہے کہ اس کی 2023 میں بنائی گئی ویڈیو وائرل کی گئی ہے۔

ایس پی احسان شاہ کے مطابق چارسدہ میں ملزم کو خواجہ سرا کی نازیبا وڈیو بنانے  پر سزا ہوئی تھی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو دو سال پرانی ہے۔

ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ متاثرہ  خواجہ سرا نے  متعلقہ تھانے سے  رابطہ نہیں کیا۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے خواجہ سرا کی نازیبا ویڈیو  بنانےکا نوٹس لیتے  ہوئے پولیس کو  ملزمان گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لانےکی ہدایت کی ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

8 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

12 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

20 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

22 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

23 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

1 day ago