Categories: Latest News

سٹی ٹریفک پولیس نے حیات آباد فیز 3 میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کر دیا۔

سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حیات آباد اور گردونواح کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے حیات آباد فیز 3 میں واقع ٹریفک آفس میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کر دیا ہے۔

پشاور(تازہ ترین۔ 17 جنوری2022ء) سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے حیات آباد اور گردونواح کے رہائشیوں کی سہولت کے لیے حیات آباد فیز III میں واقع ٹریفک آفس میں ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء شروع کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان شہاب خان نے بتایا کہ یہ اقدام چیف کیپٹل پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور عباس احسن، چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر کیا گیا۔

چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا کہ لوگوں کو سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ اس سے ٹریفک ہیڈ کوارٹر پر کام کا بوجھ بھی کم ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ حیات آباد اور سٹی سیکٹر کے لوگوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس بنانے کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس پشاور وقتاً فوقتاً متعلقہ وین کے ذریعے مختلف علاقوں، دفاتر اور کمیونٹیز کو لرنرز لائسنس جاری کرتی ہے اور یہ سلسلہ لوگوں کی سہولت کے لیے جاری رہے گا۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

23 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago