Categories: World

ابوظبی : حوثیوں کا مشتبہ ڈرون حملہ، ایک پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق

متحدہ عرب امارات میں ابو ظبی کے صنعتی علاقے مسافا پر حوثی باغیوں کے مشتبہ ڈرون حملے کے نتیجے میں پیٹرول ٹینکر پھٹنے سے ہونے والے دھماکوں میں 3 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔عالمی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق مسافا میں مشتبہ ڈرون حملے میں تیل کی کمپنی ایڈناک کے تیل سٹوریج ایریا میں پیٹرول کے 3 ٹینکر پھٹنے سے ایک پاکستانی سمیت 2 بھارتی شہری ہلاک جبکہ 6 معمولی زخمی ہوئے۔

دوسری طرف حوثی باغیوںکے ترجمان نے عالمی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ انہوں نے متحدہ عرب امارات میں اندر تک ایک کارروائی کی ہے جس کی تفصیلات آیندہ چند گھنٹوں جاری کر دی جائیں گی۔یاد رہے کہ یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی حمایت یافتہ اتحادی افواج نے حوثی باغیوں کے خلاف لڑائی جاری رکھی ہوئی ہے۔حوثی باغیوں نے 2014 میں یمن کے دارالحکومت صنعا سے عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کو بے دخل کردیا تھا جس کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت اتحادی افواج نے مداخلت کی تھی۔

حوثی باغیوں کی جانب سے اکثر سعودی عرب پر ڈرون حملے کیے جاتے رہے ہیں لیکن اس کی نسبت متحدہ عرب امارات پر بہت کم حملے کیے گئے ہیں جن میں سے اکثر کو اماراتی حکام نے ناکام بنایا ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

17 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

1 day ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago