Khyber Pakhtunkhwa: Chief Minister's notice on CNG shutdown
پشاور: جنوبی علاقوں میں مین گیس پائپ لائن کو دوبارہ نشانہ بنائے جانے کے بعد پشاور سمیت خیبرپختونخوا بھر میں سی این جی اسٹیشنز کو جزوی طور پر بند کرنے کی تجویز دوبارہ سامنے آ گئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق متاثرہ گیس پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے، تاہم اس کی بحالی میں چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔ گیس کی محدود دستیابی کے پیش نظر متعلقہ حکام سی این جی اسٹیشنز کے لیے نیا شیڈول تیار کر رہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مجوزہ شیڈول کے تحت سی این جی اسٹیشنز کو مخصوص اوقات کار میں کھولنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ گھریلو اور دیگر ترجیحی صارفین کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
دوسری جانب پشاور میں غیر قانونی طور پر کمپریسر استعمال کرنے والے متعدد سی این جی اسٹیشنز کی نشاندہی بھی کر لی گئی ہے، جن کے خلاف کارروائی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گیس فراہمی کی صورتحال بہتر ہونے تک عارضی انتظامات پر غور جاری ہے، جبکہ حتمی فیصلہ متعلقہ اداروں کی منظوری کے بعد کیا جائے گا۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…