Categories: Latest News

پشاور میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد غیر قانونی کنڈا کنکشنز منقطع

پشاور میں بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد غیر قانونی کنڈا کنکشنز منقطع

پشاور: چیف ایگزیکٹو آفیسر پیسکو کی ہدایات پر بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت پشاور کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی کنڈا کنکشنز منقطع کر دیے گئے۔

پیسکو حکام کے مطابق سپرنٹنڈنگ انجینئر پشاور سرکل محمد فاروق ارباب اور ایکسین سٹی امین اللہ خان کی نگرانی میں ایس ڈی او ڈبگری اعجاز، لائن سپرنٹنڈنٹ کرامت اللہ خان اور سب ڈویژنل سٹاف نے پولیس کی موجودگی میں ڈاگہ، حسن خیل اور ستار شاہ کے علاقوں میں بجلی چوری کے خلاف کارروائی کی۔

کریک ڈاؤن کے دوران مختلف مقامات کا معائنہ کیا گیا اور غیر قانونی طریقے سے بجلی استعمال کرنے والے کنڈا کنکشنز کی نشاندہی کر کے موقع پر ہی منقطع کر دیا گیا۔

پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ بجلی چوری کے خاتمے اور لائن لاسز میں کمی کے لیے ایسی کارروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی تاکہ صارفین کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

حکام کے مطابق مذکورہ علاقوں میں غیر قانونی کنڈا کلچر اور بوسیدہ کیبلز کے باعث ٹرانسفارمرز بار بار خراب ہونے کے واقعات رونما ہوتے رہے ہیں، جس سے نہ صرف بجلی کی ترسیل متاثر ہوتی ہے بلکہ لائن لاسز میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

پیسکو کا کہنا ہے کہ بجلی کے بل باقاعدگی سے ادا کرنے والے صارفین بھی ان غیر قانونی اقدامات سے متاثر ہوتے ہیں۔ گزشتہ روز بعض افراد نے ٹرانسفارمر کی خرابی کے معاملے پر متعلقہ دفتر کا گھیراؤ کیا تھا، تاہم حکام کے مطابق مسئلے کی بنیادی وجہ غیر قانونی کنڈا کنکشنز اور اوور لوڈنگ ہے، جس کے تدارک کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

23 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago