Categories: Latest News

پیسکوصارفین کیلئے خوشخبری، 5مزید فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا گیا

پیسکوصارفین کیلئے خوشخبری، 5مزید فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری کر دیا گیا

پشاور: موسم گرما میں صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پیسکو نے مزید 5 فیڈرز پر لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کر دی ہے۔

لوڈشیڈنگ فری قرار دیے گئے فیڈرز میں پشاور سرکل کے ڈبگری اور مال روڈ فیڈر، مردان کا ٹاؤن فیڈر جبکہ سوات سرکل کے سیدو شریف اور ایکسپریس چکدرہ سٹی فیڈرز شامل ہیں۔

پیسکو حکام کے مطابق گزشتہ تین ماہ کے دوران مجموعی طور پر 18 فیڈرز کو لوڈشیڈنگ فری بنایا جا چکا ہے، جبکہ مزید فیڈرز کو بھی جلد اس فہرست میں شامل کرنے کی منصوبہ بندی جاری ہے۔

پیسکو چیف اختر حمید خان نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزیر توانائی کی ہدایات پر بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں، جس کے نتیجے میں لائن لاسز کم ہوئے اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکا۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران 6 ہزار سے زائد غیر قانونی کنکشنز منقطع کیے گئے جبکہ بجلی چوری پر 16 کروڑ روپے سے زائد جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

پیسکو چیف کے مطابق چیئرمین پیسکو بورڈ حمایت اللہ خان کی ہدایت پر صارفین کو موسم گرما میں زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بجلی چوری سے گریز کریں اور بروقت بلوں کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی ممکن ہو سکے۔

Publisher 

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

24 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago