Categories: Latest News

پشاور میں زمونگ کور کے بچوں کے لیے تھری ڈی انیمیٹڈ فلم کا شاندار انعقاد

پشاور میں زمونگ کور کے بچوں کے لیے تھری ڈی انیمیٹڈ فلم کا شاندار انعقاد

پشاور (محمد سعد) محکمہ سیاحت، ثقافت، آثارِ قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا کے زیرِ اہتمام اور خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی، تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو اور سلمان بیکرز کے اشتراک سے نشتر ہال پشاور میں تھری ڈی انیمیٹڈ فلم “اللہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور” کی خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تقریب وزیرِ سیاحت فضل شکور خان کی خصوصی ہدایات پر منعقد کی گئی جس میں زمونگ کور کے 400 یتیم و بے سہارا بچوں نے شرکت کی۔ بچوں کے لیے فلم کے ساتھ ساتھ میجک شو، فیس پینٹنگ، جمپنگ ایریا، پلے زون اور کارٹون کریٹرز کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔

تقریب میں ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی عمر ارشد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر کلچر صنم بشیر، ڈپٹی ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ ویجیلنس وسیم اقبال، اور تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیو کے نمائندے وحید اور روحان خان سمیت دیگر شخصیات شریک تھیں۔

ڈائریکٹر عمر ارشد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ اس فلم کا مقصد یتیم و بے سہارا بچوں کو تفریح کے ساتھ تعلیمی اور ثقافتی آگاہی فراہم کرنا ہے۔ فلم میں خیبرپختونخوا کے سیاحتی مقامات، وائلڈ لائف، قومی پرندے و جانور، اور انسانی ہمدردی جیسے موضوعات کو اجاگر کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کا اہتمام کرے گی تاکہ صوبے میں ثقافت و سیاحت کے فروغ کے ساتھ بچوں کو مثبت تفریحی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

5 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago