Dangerous increase in accidents due to kite flying in Peshawar, administration's silence is worrying
پشاور (نمائندہ خصوصی) — پشاور میں پتنگ بازی ایک خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے، جس کے نتیجے میں حادثات، زخمیوں اور بچوں کی اموات میں تشویشناک اضافہ ہو گیا ہے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بچے چھتوں سے گر کر زخمی ہو رہے ہیں، جبکہ سڑکوں پر موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر درجنوں بچے ہاتھ، بازو یا ٹانگ ٹوٹنے کے باعث ہسپتالوں میں لائے جا رہے ہیں۔
مزید افسوسناک بات یہ ہے کہ بعض اوقات پتنگ پکڑتے ہوئے بچے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی خاموشی اور عدم کارروائی کی وجہ سے پتنگ بازی پر قابو نہیں پایا جا سکا، جبکہ پنجاب میں پابندی کے باوجود پشاور سے پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی راولپنڈی و دیگر شہروں کو اسمگلنگ میں تیزی آ گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور کے اندرون شہر کے مختلف علاقوں میں پتنگوں اور کیمیکل ڈور کی غیر قانونی منڈیاں قائم ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر خرید و فروخت ہو رہی ہے۔
یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ سبزیوں، پھلوں اور کارگو سامان کی آڑ میں پتنگیں اور کیمیکل ڈور پنجاب کے مختلف شہروں کو بھیجی جا رہی ہیں۔
شہر کے مختلف مقامات پر بسنت نائٹ کے نام سے تقریبات بھی منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں درجنوں افراد پتنگ بازی میں حصہ لیتے ہیں۔
کیمیکل ڈور کے باعث گردن کٹنے، ہاتھ زخمی ہونے اور بجلی کے تاروں سے کرنٹ لگنے جیسے واقعات میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
پشاور کے عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر پتنگ بازی، کیمیکل ڈور کی فروخت اور اسمگلنگ کے خلاف مؤثر کارروائی کریں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…