Categories: Health

پشاور میں سردی کے آغاز کے ساتھ ہی نمونیا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، دو ہفتوں میں 34 سے زائد بچے جاں بحق

پشاور میں سردی کے آغاز کے ساتھ ہی نمونیا کے کیسز میں تشویشناک اضافہ، دو ہفتوں میں 34 سے زائد بچے جاں بحق

پشاور (رپورٹ) — صوبائی دارالحکومت اور نواحی علاقوں میں سردی کے آغاز کے ساتھ ہی بچوں میں نمونیا کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران 34 سے زائد بچے نمونیا کے باعث زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

سرکاری و نجی اسپتالوں میں عام دنوں کے مقابلے میں ان دنوں نمونیا کے مریض بچوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ اسپتالوں کے ذرائع کے مطابق ایک ایک بیڈ پر دو سے تین بچوں کا علاج کیا جا رہا ہے، کیونکہ بستروں کی شدید کمی کا سامنا ہے۔

عالمی ادارۂ صحت  کے مطابق پاکستان میں ہر سال 70 ہزار سے زائد بچے نمونیا کے باعث جاں بحق ہوتے ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق بچوں میں نزلہ، کھانسی، بخار اور سانس لینے میں دشواری نمونیا کی نمایاں علامات ہیں۔

پشاور کے تینوں بڑے اسپتالوں سمیت سرکاری و پرائیویٹ اسپتالوں میں نمونیا میں مبتلا بچوں کی تعداد روزانہ کی بنیاد پر بڑھ رہی ہے۔ نواحی علاقوں میں بھی درجنوں بچے اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔

ادھر شہریوں نے شکایت کی ہے کہ نمونیا کے علاج میں استعمال ہونے والی بعض اہم ادویات مارکیٹ سے غائب ہو چکی ہیں جبکہ بعض دواؤں کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ سرد موسم میں بچوں کو گرم کپڑوں میں رکھیں، دھوئیں اور آلودہ فضا سے بچائیں اور بخار یا سانس میں دشواری کی صورت میں فوری طور پر اسپتال سے رجوع کریں تاکہ نمونیا کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

24 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago