Categories: Latest News

پانچ برس کے دوران نادرا سے 27 لاکھ پاکستانیوں کا ڈیٹا لیک، جے آئی ٹی رپورٹ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا)سے ڈیٹا لیک ہونے کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی)نے وزارت داخلہ کو آگاہ کیا ہے کہ 2019 سے 2023 کے درمیان 27 لاکھ شہریوں کا ڈیٹا لیک ہوا۔ذرائع نے بتایا کہ مذکورہ جے آئی ٹی جس کی سربراہی فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای)کے ایک سینئر افسر کر رہے ہیں اور یہ مختلف انٹیلی جنس ایجنسیز کے نمائندوں پر مشتمل ہے، جے آئی ٹی نے اپنی تحقیقات مکمل کر کے وزارت داخلہ کو رپورٹ پیش کر دی ہے۔
جے آئی ٹی کو تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ کراچی، ملتان اور پشاور میں نادرا کے دفاتر مبینہ طور پر ڈیٹا لیک ہونے میں ملوث ہیں، لہذا جے آئی ٹی نے مختلف عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ کے مطابق نادرا کا ڈیٹا ارجنٹائن اور رومانیہ میں ملنے کے شواہد بھی ملے ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نادرا کی جانب سے اپنے ڈیٹا بیس کی بھرپور حفاظت یقینی بناتے ہوئے اپنی سروسز کو بہتر انداز میں فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات پہلے ہی اٹھائے جا چکے ہیں، یہ اقدامات مارچ 2023 میں ہونے والے سائبر سیکیورٹی واقعے کی تحقیقات کے بعد اٹھائے گئے۔

جے آئی ٹی نے ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کے ساتھ ساتھ فرائض میں غفلت برتنے والے ذمہ داران کے خلاف محکمانہ اور فوجداری کارروائی کی بھی سفارش کی ہے۔نادرا کا ڈیٹا غیرمحفوظ ہونے کا معاملہ ماضی میں بھی اٹھایا گیا تھا لیکن کچھ اعلی فوجی حکام کے بارے میں معلومات لیک ہونے کے انکشاف کے بعد ہی اس معاملے کو توجہ حاصل ہوسکی۔نومبر 2021 میں قومی اسمبلی کے ایک پینل کو بتایا گیا تھا کہ نادرا کے سیکیورٹی فریم ورک میں کمزوریوں کی وجہ سے لاکھوں پاکستانیوں کا ذاتی ڈیٹا مبینہ طور پر لیک ہوگیا ہے۔
قبل ازیں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کے اجلاس کے دوران ایف آئی اے کے ایک سینیئر عہدیدار نے انکشاف کیا تھا کہ بعض بائیو میٹرک ریکارڈز ہیک ہوگئے ہیں۔بعدازاں یہ وضاحت پیش کی گئی کہ مکمل ریکارڈ نہیں بلکہ تمام چیزوں میں سے صرف سم کی تصدیق کے لیے استعمال ہونے والا بائیو میٹرک سسٹم ہیک ہوا تھا۔

Recent Posts

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

21 minutes ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago