پشاور میں ڈی سی ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد کو لوٹ لیا گیا

DC Regional Tax Office Islamabad in Peshawar was looted

پشاور میں ڈی سی ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد رہزنی کا شکار ہو گئے۔

ابوبکرصدیق(جیونیوز): رنگ روڈ پشاور پر رہزنوں نے ڈی سی ریجنل ٹیکس آفس اسلام آباد سے موبائل فون چھین لیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سربند میں ڈی سی ریجنل ٹیکس آفس کی مدعیت میں واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ڈی سی محسن احسان ٹیکسی میں پشتخرہ سے حیات آباد جا رہے تھے کہ نامعلوم دو موٹرسائیکل سوار ان سے موبائل فون چھین فرار ہو گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کی کوششں کی جا رہی ہے۔


Tags:
· · · · · · · · · · · · · · · · · ·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور