کسوٹی ڈیجیٹل: سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر فواد اسحق نے حکومت اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کو فوری طورپر ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ پانچ ہزارروپے کے کرنسی نوٹ ملک کے لئے نقصان دہ ہیں اور ان کے خاتمہ سے بلیک منی کی حوصلہ شکنی ہوگی،بزنس کمیونٹی تاجر اورصنعت کار ملک کی معاشی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے لہٰذا اسٹیٹ بینک اور کمرشل بینکس کاروباری طبقہ کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روزاسٹیٹ بینک آف پاکستان پشاور آفس اور سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مشترکہ تعاون سے کرنسی نوٹ کی سیکورٹی فیچر کے موضوع پر آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سرحد چیمبر کے سینئر نائب صدر ثناء اللہ خان، ایگزیکٹو ممبران حاجی غلام حسین ،منور خورشید، حمزہ ابراہیم بٹ ،آفتاب اقبال اور راشد اقبال صدیقی ،حاجی احسان اللہ، محمد اورنگزیب ،مظہر الحق، عاطف رشید خواجہ ، صدر گل، فضل واحد ، اشتیاق محمد سمیت تاجروں اور صنعتکاروں نے شرکت کی۔سرحد چیمبرکے صدر فواد اسحق نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی بینک کی جانب سے 5 ہزار روپے کے کرنسی نوٹ کے مارکیٹ سرکولیشن اور بینک میں موجودہ اعداد شمار کی عدم فراہمی پرتشویش کا اظہارکیا اور کہا کہ بزنس کمیونٹی تاجر اور صنعت کار ہی ملکی معیشت کے استحکام اور لوگوں کو روزگار فراہم کرنے میں اپنا اہم کردار اداکر رہے ہیں ،
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…