Pakistan considering abolishing Rs 10 note, plans to introduce new currency series
اسلام آباد: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی کرنسی سیریز متعارف کرانے کے بعد 10 روپے کا کرنسی نوٹ ختم کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے اسٹیٹ بینک کے ڈپٹی گورنر ڈاکٹر عنایت حسین نے بتایا کہ 10 روپے کے نوٹ کو ماضی میں بھی دو مرتبہ واپس لینے پر غور کیا گیا تھا، تاہم اب اس کی تیاری کی لاگت میں اضافے کے باعث دوبارہ اس معاملے کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر عنایت حسین کے مطابق نئی کرنسی سیریز متعارف ہونے کے وقت 10 روپے کا نوٹ ختم کر دیا جائے گا۔
کمیٹی کو بتایا گیا کہ موجودہ کرنسی نوٹوں کی سیریز 2005 سے گردش میں ہے، جبکہ نئی سیریز میں جعلی نوٹوں کی روک تھام کے لیے جدید اور بہتر سکیورٹی فیچرز شامل کیے جائیں گے۔
اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق نئی کرنسی کے ڈیزائن پر وفاقی کابینہ میں دو مرتبہ غور کیا جا چکا ہے۔ ڈیزائن کا جائزہ لینے کے لیے کابینہ کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی گئی تھی، جس کے بعد مجوزہ ڈیزائن میں تبدیلیاں کی گئیں۔
اجلاس میں نئی کرنسی کے ڈیزائن کے لیے منتخب کمپنی کے حوالے سے بھی سوالات اٹھائے گئے۔ کمیٹی نے اس معاملے میں مزید معلومات طلب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اسٹیٹ بینک کی خودمختاری کے باوجود متعلقہ قواعد و ضوابط پر عمل ضروری ہے۔
سینیٹ کمیٹی کے چیئرمین نے ملک میں جعلی کرنسی کے حوالے سے بھی تشویش کا اظہار کیا اور دعویٰ کیا کہ بعض جعلی نوٹ بینکوں اور اے ٹی ایمز کے ذریعے بھی جاری کیے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جعلی نوٹوں کے خدشات کے باعث بعض دکاندار 1,000 اور 5,000 روپے کے نوٹ قبول کرنے سے بھی ہچکچا رہے ہیں۔
ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں جعلی کرنسی کا مسئلہ وسیع پیمانے پر نہیں ہے اور اس حوالے سے کمیٹی کو اعداد و شمار فراہم کیے جا سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ نئی کرنسی کے ڈیزائن میں عوامی قبولیت کو بھی مدنظر رکھا جا رہا ہے۔ مجوزہ ڈیزائن ایک سال قبل وزارت خزانہ کو بھیجے گئے تھے، تاہم تاحال جواب موصول نہیں ہوا۔
ڈاکٹر عنایت حسین کے مطابق نئی کرنسی کے حتمی اجرا سے قبل وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی جانب سے زیر غور ڈیزائن میں تجویز کردہ تبدیلیاں شامل کی جائیں گی۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…