پشاور میں اربوں روپے کی لاگت سے لائنیں بچھانے کے باوجود شہری سوئی گیس سے محروم

381685 094554 updates

پشاور میں اربوں روپے کی لاگت سے لائنیں بچھانے کے باوجود شہری سوئی گیس سے محروم

رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ سے گزرنے والی مین پائپ لائن سے اربوں روپے کی لاگت سے پائپ لائنیں گلی گلی بچھائی گئی تھیں

پشاور: پشاور میں سوئی گیس بحران پر قابو پانے کے لیے اربوں روپے کی لاگت سے سوئی گیس پائپ لائنیں بچھانے کے باوجود شہری سوئی گیس کی سہولت سے محروم ہیں اور مہنگے داموں گیس سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

سوئی گیس پائپ لائن منصوبوں پر عوامی نمائندوں نے ایک دوسرے پر سبقت حاصل کرنے کی بھی کوشش کی لیکن اس کے باوجود شہری قدرتی گیس سے محروم ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے گیس کی فراہمی کے لیے جو اوقات کار مقرر کیے گئے ہیں ان اوقات میں بھی گیس میسر نہیں ہوتی۔

صارفین نے وزیراعظم، وفاقی وزیر پیٹرولیم اور ایم ڈی سے کہا ہے کہ وہ پشاور میں گیس کی اس سنگینی کا نوٹس لیں اور یہ باور کرائیں کہ مشین کے بغیر  گیس کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

Publisher 


Tags:
·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور