Directorate of Electricals arrests two thieves who cut electrical wires in Hayatabad
پشاورلائیو: ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹریکل کے اہلکاروں نے حیات آباد فوڈ اسٹریٹ کے قریب بجلی کے تار کاٹنے کی کوشش کرنے والے دو چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، دونوں ملزمان عوامی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچاتے ہوئے غیر قانونی سرگرمیوں میں مصروف تھے کہ اسی دوران ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹریکل کے اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں موقع پر ہی پکڑ لیا۔ اس اقدام سے مزید نقصان ہونے سے بچا لیا گیا اور متعلقہ حکام کو اطلاع دے دی گئی۔
ذرائع کے مطابق، گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ بجلی چوری اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے جیسے جرائم کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…