Announcement of reduction in the price of bread in Peshawar
ویب ڈیسک (ہم نیوز): ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پشاور میں 100گرام روٹی کی قیمت 10 روپے مقرر کی جائے، نانبائی ایسوسی ایشن کو دن گیارہ بجے تک کی مہلت دی گئی ہے۔
اس معاملے پر نانبائی ایسوسی ایشن نے ضلع بھر کی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے، اس موقع پر نائب صدر نانبائی ایسوسی ایشن کامران خان کا کہنا تھا کہ گیس کی بلاتعطل فراہمی اور بجلی کے نرخ کم کئے جائیں۔
کامران خان کا کہنا تھا کہ حکومت صرف آٹا سستا ہونے پر قیمت کم کرنے کی بات کر رہی ہے، گیس نہ ہونے کی وجہ سے مہنگی ایل پی جی استعمال کر رہے ہیں۔
نانبائی ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ ضلع بھر کی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔
پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…