Categories: Latest News

پشاور میں نشئیوں کے ڈیرے، عوام پریشان ‘ انتظامیہ بے فکر

ویب ڈیسک-مشرق نیوز: پشاور شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات کے عادی افراد کی بڑی تعداد عوام کیلئے دردسر بن گئی۔ گلی محلوں میں منشیات کی با آسانی دستیابی پولیس ، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی کارکردگی پرسوالیہ نشان بن چکی ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں فٹ پاتھوں، سڑکوں، خالی پلاٹوں ، بسوں کے اڈوں ،خیراتی ہوٹلوں اورنالوں کے اردگرد بے شمار چلتی پھرتی لاشیں دکھائی دیتی ہیں۔
شہر کے مختلف علاقوں ہشتنگری ، فردوس ، کارخانوں مارکیٹ ، شعبہ بازار ، ریلوے پٹریوں ، ٹریفک ہیڈ کوتھانہ ، حاجی کیمپ ، جی ٹی روڈ ، سکندر پورہ ، شاہی باغ روڈ ، چارسدہ روڈ ،خیبر بازار ، چوک یادگار سمیت کئی علاقوں میں سینکڑوں افراد سرعام نشے کا زہر اپنے جسموں میں اتارتے نظر آتے ہیں جنہیں نہ تو کوئی روکتا ہے اور نہ ہی انہیں کسی کی پرواہ ہے۔ ان میں ہر عمر کے افراد ، کم عمر بچے نوجوان اور ادھیڑ عمر حتی خواتین بھی شامل ہیں۔ یہ لوگ اپنی طلب پوری کرنے کیلئے چوری چکاری اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہیں۔
انہیں ہیروئن، چرس اور دیگر منشیات کون فراہم کرتا ہے اور انکی منشیات تک رسائی اتنی آسانی سے کیسے ہے ، اس میں سب سے پہلی ذمہ داری مقامی پولیس کی ہے اور منشیات کی لعنت ختم کرنے میں ان کی ذمہ داری دیگر کسی بھی ادارے سے زیادہ ہے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

13 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago