Peshawar: Actions against fake identity card makers intensified, 45 arrested
پشاور: غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کرنے والے مہاجرین کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں نے شہر کے مختلف بازاروں میں مشترکہ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز خیبر بازار، پلاسٹک مارکیٹ، ہسپتال روڈ، حیات آباد، پشاور کینٹ، بورڈ بازار، گلبرگ، گلبہار، رنگ روڈ، چوک یادگار، اشرف روڈ اور آٹا مارکیٹ سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔
آپریشن کے دوران گرفتار کیے گئے بعض افراد کے قبضے سے مبینہ طور پر غیر قانونی پاکستانی شناختی کارڈ بھی برآمد کیے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو مزید تفتیش کے لیے مختلف تحقیقاتی مراکز میں منتقل کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی شناختی دستاویزات کے حصول اور استعمال میں ملوث افراد کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، جبکہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر افراد کی تلاش بھی کی جا رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق مختلف بازاروں اور تجارتی مراکز کی نشاندہی کی گئی ہے جہاں بعض مہاجر تاجروں کے بارے میں شبہ ہے کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر رکھے ہیں۔ اسی سلسلے میں آج سے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کا دائرہ مزید وسیع کیے جانے کا امکان ہے۔
تاہم متعلقہ اداروں کی جانب سے گرفتار افراد کی حتمی تعداد اور تحقیقات سے متعلق تفصیلات باضابطہ طور پر جاری نہیں کی گئیں۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…