Govt Announces Fees for E-Passports
جیو نیوز: خیال رہے کہ اسلام آباد میں جون 2023 میں ای پاسپورٹ کی سہولت عوام کو فراہم کی گئی تھی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کے مطابق ای پاسپورٹ اجرا کے لیے فیس شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق 36 صفحات کے5 سالہ ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 9 ہزار روپے رکھی گئی ہے، جبکہ اتنے ہی صفحات کے ارجنٹ ای پاسپورٹ کی فیس 15 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔
شیڈول کے مطابق 72 صفحات کے ای پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 16 ہزار 500 روپے اور ارجنٹ کے لیے 27 ہزار روپے فیس مقررکی گئی ہے۔
ء36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کے لیے نارمل فیس 13 ہزار 5 سو روپے مقررکی گئی ہے۔
ء36 صفحات پر مشتمل 10 سالہ پاسپورٹ کی ارجنٹ فیس 22 ہزار 500 روپے ہے۔
ء72 صفحات کے 10 سالہ پاسپورٹ کی نارمل فیس 24 ہزار 750 روپے جبکہ ارجنٹ کی فیس 40 ہزار 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔
شیڈول کے تحت نارمل پاسپورٹ کی فیس حسب سابق رہے گی جبکہ یہ فیس شیڈول 16 اگست سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…