Categories: Latest News

پشاور: بڑھتے جرائم پر تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز طلب، کئی کی سرزنش

ویب ڈیسک: پشاور میں بڑھتے جرائم اوروارداتوں پر چیف کیپٹل سٹی پولیس اشفاق انور نے ضلع بھر کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو طلب کرکے انکی سرزنش کرڈالی اور ہدایت کی وہ اپنا قبلہ درست کریں اور متعلقہ علاقوں میں جرائم پر قابو پائیں بصورت دیگر انہیں عہدوں سے ہٹایا جائے گا ۔ انہوں نے اچھی شہرت کے حامل افسران کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔
بدھ کے روز سی سی پی او نے پولیس لائنز میں پشاور کے تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کو طلب کیا اور ان سے متعلقہ علاقوں میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کی بیخ کنی کے حوالے سے باز پرس کی۔ذرائع کے مطابق سی سی پی او نے جرائم پیشہ عناصر ،سمگلرز، پراپرٹی و بارگین ڈیلروں سے روابط رکھنے پر کئی ایس ایچ اوز کو خبردار کیا کہ وہ راہ راست پر آجائیں۔ انہوں نے پولیو ڈیوٹی کے دوران راہزنوں کی فائرنگ سے جاں بحق کا نسٹیبل جبکہ شاہ پورمیں ڈائریکٹر قتل میں ملوث افراد کی عدم گرفتاری پربھی برہمی کا اظہار کیا اورکہا کہ وہ تھانے میں آرام نہ کریں بلکہ ملزمان کا پیچھا کریں۔ ذرائع نے بتایا کہ سی سی پی او نے کئی تھانوں کے ایس ایچ اوز کی کارکردگی بھی غیرتسلی بخش قراردی ۔
واضح رہے کہ سی سی پی او نے حال ہی میں مبینہ کرپشن ،اختیارات کے ناجائز استعمال اور جرائم پیشہ عناصر کیساتھ تعلقات کے الزام میں متعدد ایس ایچ اوز کو ضلع بدراورمعطل بھی کیا ہے ۔دوروزقبل بھی دو ایس ایچ او ز کو معطل کرکے چارج شیٹ کیاگیاہے ۔اجلاس میں سرچ آپریشنزبڑھانے کیساتھ ساتھ موثر چیکنگ اورموجودہ حالات کے پیش نظر پولیس کو الرٹ رہنے کی بھی ہدایت کی گئی ۔ انہوں نے محرر سٹاف کے رویہ میں مثبت تبدیلی لانے اورسائلین کی فوری داد رسی کو ہر صورت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Recent Posts

پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک پشاور: دنیا…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز پشاور، 10 ستمبر: خیبرپختونخوا…

1 day ago

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار پشاور: گڑھی…

2 days ago

پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ

پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ…

2 days ago

خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی کنویں میں چھلانگ لگا کر جان دے دی

خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی…

2 days ago

پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے

پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے…

3 days ago