Categories: Latest News

ایزی پیسہ نے پہلی بار آڈیو نکاح نامہ کا فیچر متعارف کرادیا

ویب ڈیسک (ہم نیوز): معروف ڈیجیٹل فنانشل سروسز پلیٹ فارم ایزی پیسہ نے پرانی روایات کو توڑنے اور خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے ایزی پیسہ ایپ میں آڈیو نکاح نامہ کا جدید فیچر متعارف کرادیا جس سے خواتین کو اپنی ازدواجی زندگی کے حقوق تک رسائی حاصل ہو گی۔

پاکستان میں اپنی نوعیت کے اس جدید فیچر کے ذریعے خواتین اپنی زندگی کے اہم ترین فیصلہ کوپڑھ اور سمجھ سکیں گی۔قومی کمیشن برائے وقار نسواں کے مطابق پاکستانی خواتین دو تہائی اکثریت ان پڑھ ہونے کی وجہ سے نکاح نامہ نہیں پڑھ سکتیں جبکہ ایک تہائی خواتین کو نکاح نامہ تک بروقت رسائی حاصل نہیں۔

ایزی پیسہ آڈیو نکاح نامہ نے مفت، آسان اور قابل رسائی سہولت کے ذریعے اس مسئلہ کا حل نکالا ہے۔خواتین مخصوص نمبر(0341-1171222) پر مس کال دے کر ہیلپ لائن یا ایزی پیسہ ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے اس آڈیو ٹول تک رسائی حاصل کرسکتی ہیں اور سات مختلف زبانوں میں نکاح نامہ کو سن سکتی ہیں۔

اس کے علاوہ قوت سماعت سے محروم افراد کیلئے ایپ میں اشاروں کی زبان کا بھی آپشن دستیاب ہے۔یہ فیچر خواتین کوان کی سماجی و اقتصادی پس منظر یا ڈیجیٹل تقسیم سے قطع نظر حقوق اور ذمہ داریوں کو سمجھنے کیلئے بااختیار بناتا ہے۔

رفاہ قادری،ہیڈ آف مارکیٹنگ اینڈ کمیونیکیشن، ایزی پیسہ نے اس پیشرفت پر اظہارخیال کرتے ہوئے کہاکہ برسوں سے بے شمار خواتین نے نکاح نامہ کی شرائط کو مکمل طورپر سمجھے بغیر شادیاں کی ہیں،وہ خواتین جو لکھنا پڑھنا نہیں جانتی یا آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے نکاح نامہ کو سمجھ نہیں پاتیں،ایزی پیسہ آڈیو نکاح نامہ کے ساتھ ہم ان رکاوٹوں کو ختم کرتے ہوئے خواتین کو بااختیار بنارہے ہیں تاکہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں بہتر فیصلہ کرسکیں۔یہ اقدام صرف ٹیکنالوجی میں پیش رفت نہیں ہے بلکہ یہ خواتین کو بااختیار بنانے، شفافیت کے فروغ اور مالیاتی استحکام کیلئے ہے جس سے مضبوط خاندان تشکیل پائے۔

نکاح نامہ کو سب کے لئے قابل رسائی بنا کر ہم پاکستان میں خواتین کو زیادہ باخبر اور بااختیار بنا رہے ہیں۔ایزی پیسہ پر موجود نکاح نامہ آڈیو فیچر نہ صرف حقوق کے بارے میں آگاہی فراہم کرتا ہے بلکہ شادیوں سے متعلق بات چیت کا موقع فراہم کر کے ایک شاندار مستقبل کے لئے راہ ہموار کرتا ہے۔

40ملین سے زائد رجسٹرد موبائل اکاؤنٹس کے ساتھ ایزی پیسہ نے پاکستان کے ڈیجیٹل مالیاتی منظر نامے میں خود کو مسلسل ایک لیڈر ثابت کیا ہے۔ ایزی پیسہ ٹیکنالوجی کے ذریعے پاکستان کو مالی طورپر ایک جامع ملک بنانے کے اپنے مشن کیلئے پرعزم ہے۔

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

24 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago