Edwards College student murder suspect arrested, belongs to Afghanistan. The police
کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاور سید اشفاق انور نے کہا ہے کہ ایڈورڈز کالج کے طالب علم کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
سی سی پی او پشاور کے مطابق طالب علم کے قتل میں ملوث گرفتار ملزم کا تعلق افغانستان سے ہے۔
سید اشفاق انور نے مزید کہا کہ قتل کیس کے دوسرے ملزم کا تعلق بھی افغانستان سے ہے، جسے جلد ہی گرفتار کرلیا جائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملزمان کو موٹر سائیکل فراہم کرنے والے کو بھی گرفتار کرلیا ہے جبکہ ملزم سے اسلحہ برآمد ہوا ہے۔
سی سی پی او پشاور نے کہا کہ گرفتار ملزم 1 سال سے اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔
پولیس حکام کے مطابق جیل روڈ پر گزشتہ ہفتے ملزمان نے موبائل چھیننے کے دوران طالب علم پرفائرنگ کی تھی، جو زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا تھا۔
via: Jang News
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…