احساس بزرگ کارڈ کی اصولی منظوری، 60 سال سے زائد عمر کے شہریوں کا بی آر ٹی میں مفت سفر
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس میں احساس بزرگ کارڈ کی اصولی منظوری دے دی گئی، جس کے تحت 60 سال اور زائد عمر کے شہری بی آر ٹی بسوں میں مفت سفر کرسکیں گے۔
حکومت خیبرپختونخوا بزرگ شہریوں کی مفت سفری سہولت پر سالانہ 935 ملین روپے خرچ کرے گی۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ نادرا سے تصدیق کے بعد 5 ماہ کے اندر احساس بزرگ کارڈز جاری کیے جائیں گے۔ کارڈ کے غلط استعمال کی صورت میں 500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ بزرگ شہریوں کو باوقار، آسان اور مفت سفری سہولت فراہم کرنا صوبائی حکومت کے عوام دوست ایجنڈے کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ احساس بزرگ کارڈ عمران خان کے فلاحی ریاست کے وژن کی عملی تعبیر ہے اور صوبائی حکومت عوامی فلاح و بہبود کے لیے مؤثر اور دیرپا اقدامات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Tags:
Ehsaas Senior Citizens Card approved in principle · free travel on BRT for citizens over 60 years of age
Categories:
Latest News

