Categories: Latest News

الیکشن 2024: سیکیورٹی کیلئے پشاور پولیس کا ہوم ورک مکمل، 577 پولنگ اسٹیشنز حساس ترین قرار

عام انتخابات 2024 کی سیکیورٹی کے لیے پشاور پولیس نے ہوم ورک مکمل کرلیا، شہر میں مجموعی طور پر ایک ہزار 280 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے جائیں گے، ان میں سے 577 کو حساس ترین، 655 کو حساس اور 48 کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پشاور پولیس نے بتایا کہ حساس پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار 885 جبکہ حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار 620 اہلکار تعینات ہوں گے۔

عام پولنگ اسٹیشنز پر 144 اہلکار تعینات ہوں گے، ایک ہزار 170 خواتین پولیس اہلکار بھی پولنگ اسٹیشنز پر تعینات کی جائیں گی۔

نارمل پولنگ اسٹیشنز میں 3اہلکار، حساس پولنگ اسٹیشنز میں 4 اور حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر 5 اہلکار تعینات ہوں گے۔

ہاٹ اسپاٹس پر خصوصی کیمروں سے لیس اہلکار تعینات ہوں گے، انتظامات کا جائزہ لینےکے لیے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دی جائیں گی، اہلکاروں کو باڈی کیمرے لگانے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

10 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago