Peshawar Electrical Supply Company (PESCO) Notifies Power Suspension In KP From Jan 10 To 16
اسلام آباد: ملک بھر کے لیے بجلی ایک روپے 55 پیسے فی یونٹ سستی کردی گئی۔
سیف الرحمان: نیپرا کی جانب سے ملک بھر کے لیے بجلی سستی کرنےکا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نیپرا کے مطابق بجلی رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت سستی کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں تین ماہ تک کمی ہوگی۔کراچی سمیت ملک بھرکے لیے مئی سے جولائی تک فی یونٹ بجلی 1روپے55 پیسےفی یونٹ سستی کی گئی ہے۔
مئی سے جولائی ہر ماہ فی یونٹ بجلی 1روپے55 پیسے سستی ہوگی، بجلی صارفین کو 52 ارب 60 کروڑ روپےکا فائدہ ہوگا۔
کراچی کے صارفین کے لیے فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
کراچی کے صارفین کے لیے فروری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 3 روپے 64 پیسے سستی کی گئی ہے۔
کراچی کے صارفین کو فروری کی ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف مئی کے بلوں میں ملےگا، اطلاق لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔
ڈسکوز کے لیے مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے، مارچ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ بجلی 28 پیسے سستی کی گئی ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…