Indian missile attacks on air bases, Pakistan's airspace closed to all types of flights
بھارت کی جانب سے پاکستان کی ائیربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند کر دی گئی۔
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا رات گئے بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے پاکستان میں 3 ائیر بیسز پر میزائل داغے،ائیر ڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے رات گئے پریس بریفنگ میں بتایا کہ بھارت نے طیاروں سے نورخان ایئربیس، مرید بیس اور شورکوٹ کو نشانہ بنایا، بھارت نے فضا سے زمین پر مار کرنےوالے میزائل داغے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کچھ بھارتی میزائل ائیربیسز پر گرے لیکن نقصان نہیں ہوا، زیادہ تر بھارتی میزائلوں کو فضا میں ہی تباہ کردیا گیا، پاک فضائیہ کے تمام اثاثے محفوظ ہیں۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ائیرڈیفنس سسٹم نے بھارت کے میزائل حملوں کو ناکام بنایا۔
ائیر بیسز پر بھارتی میزائل حملوں کے بعد پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کر دی گئی۔
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود آج صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی
پشاور میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ، احتجاج اور اجتماعات پر پابندی…
لوڈشیڈنگ کیخلاف مظاہروں اور شام کی ویڈیوز کو خیبرپختونخوا سے منسوب کیا جا رہا ہے،…
خیبر پختونخوا میں بیشتر کاروباری مراکز اور دفاتر کھل گئے، تعلیمی ادارے اور بی آر…
ایوان صدر اجلاس میں بڑا فیصلہ، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر…
پشاور میں رنگ روڈ اور جی ٹی روڈ انٹرسیکشن پر فلائی اوور کا سنگ بنیاد…
پشاور میں موبائل انٹرنیٹ کی مسلسل بندش سے کاروبار ٹھپ، تاجروں کا اربوں روپے کے…