Categories: Latest News

پشاور میں بھی سموگ کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی، لوگوں کا سانس لینا دشوار

پشاور میں بھی سموگ کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی، لوگوں کا سانس لینا دشوار

ہوا کی رفتار نہ ہونے کے باعث آلودگی فضا میں معلق ہوکر رہ گئی

(آج نیوز): پشاور میں بھی سموگ کی صورتحال خطرناک حد تک پہنچ گئی ہے، جس کے بعث شہریوں کا آلودہ فضا میں سانس لینا دشوار ہوگیا ہے۔ فضائی آلودگی میں آج پشاور میں ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 550 سے بھی اوپر چلا گیا۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آئندہ چند روز موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے دیگر اضلاع چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر میں مطلع ابر آلود رہے گا۔

پشاور میں گزشتہ ایک ہفتے سے فضائی آلودگی انتہائی مضر صحت قرار دیدیا گیا ہے، ایئر کوالٹی انڈیکس 500 سے تجاوز کر گیا ہے جبکہ شہر کے متعدد علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 551 سے بھی اوپر چلا گیا۔

اس کے علاوہ چارسدہ روڈ، یوسف آباد اور کینٹ میں بھی فضائی آلودگی اس وقت خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے، پشاور کی فضا انتہائی مضر صحت قرار دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار نہ ہونے کے باعث آلودگی فضا میں معلق ہوکر رہ گئی ہے، اگلے کئی دنوں تک اسموگ کی صورتحال یونہی برقرار رہے گی۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago