Air pollution in Peshawar has increased to dangerous levels, the air quality index has reached 242.
پشاورلائیو: (17 جنوری 2025) – پشاور میں فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، محکمہ ماحولیات کے مطابق شہر میں مجموعی طور پر ائیر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 242 تک پہنچ گیا ہے، جو انسانی صحت کے لیے مضر ہے۔
جی ٹی روڈ: 191
حیات آباد: 242
ورسک روڈ: 275 (سب سے زیادہ آلودگی)
چارسدہ روڈ: 195
ماہرین کے مطابق 200 سے زائد ائیر کوالٹی انڈیکس صحت کے لیے انتہائی نقصان دہ ہے اور حساس افراد کے لیے یہ خاص طور پر خطرناک ہو سکتا ہے۔ پشاور میں بڑھتی ہوئی آلودگی کی وجوہات میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں، فیکٹریوں کے اخراجات، اور گرد و غبار شامل ہیں۔
محکمہ ماحولیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کو تیز کرنے کے لیے متعلقہ اداروں سے سفارشات کی گئی ہیں۔ ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے اور بچوں اور بزرگوں کو زیادہ آلودگی والے علاقوں میں جانے سے روکنے کا مشورہ دیا ہے۔
فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے فوری اقدامات ناگزیر ہیں تاکہ شہریوں کی صحت کو لاحق خطرات کو کم کیا جا سکے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…