Categories: Latest News

پشاور کی خوبصورتی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائےگی، سہیل آفریدی

پشاور کی خوبصورتی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائےگی، سہیل آفریدی

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ری وائیٹلائزیشنز آف پشاور پلان سے متعلق اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے چہرے پشاور کی خوبصورتی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائےگی۔ اجلاس میں پشاور کی ری وائیٹلائزیشن پلان پر عملدرآمد کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ری وائیٹلائزیشنز آف پشاور پلان سے متعلق اجلاس کے دوران جہاں ری وائیٹلائزیشن پلان پر عملدرآمد کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا گیا، وہیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، سیوریج، ڈرینج اور واٹر سپلائی کے نظام کو بہتر بنانے اور اربن فارسٹیشن کا حکم بھی وزیراعلیٰ نے جاری کر دیا۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ کی جانب سے والڈ سٹی اور ہوٹیکلچر اتھارٹی کے قیام کی تجویز سے اتفاق، متعلقہ حکام کو ہوم ورک شروع کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ پشاور صوبے کا چہرہ ہے، اس لئے صوبائی دارالحکومت پشاور کی خوبصورتی کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائےگی۔
محمد سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور کی اپ لفٹ کے لیے تمام وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے، اجلاس میں وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ری وائیٹلائزیشن پلان کے تحت 165 کلومیٹر 34 مرکزی شاہراہوں کی اپگریڈیشن، اپ لفٹنگ، لائٹنگ اور بیوٹیفیکشن کی جائے گی، نئے مذبح خانوں کی تعمیر، نئی سبزی منڈیوں کا قیام، بس اڈوں کی اپگریڈشن سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ٹریفک کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ورٹیکل پارکنگ، نئے انڈر پاسز اور فلائی اوورز کی تعمیر کی جائے گی ، پیر زکوڑی فلائی اوور تا سوری پل اور امن چوک تا کارخانوں بجلی کی تاروں کو انڈر گراؤنڈ کیا جائے گا ، پشاور میں موجود پارکوں کی اپ لفٹنگ اور دریائے کابل کے کنارے نئے تھیم پارک کی تعمیر بھی پلان کا حصہ ہے۔
وزیراعلیٰ کو بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ حیات آباد انڈسٹریل سٹیٹ تا نادرن بائی پاس لنک روڈ اور ناصر باغ روڈ تا ریگی ماڈل ٹاؤن مسنگ لنک کی تعمیر بھی پلان کا حصہ ہے ، ری وائیٹلائزیشن پلان کے تحت پیر زکوڑی انٹر سیکشن پر کلور لیف انٹرچینج تعمیر کیا جائے گا ، حیات آباد میں ہائی ٹیک چلڈرن پارک کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صفائی کے لیے نئے روڈز الیکٹرک کلینرز کی خریداری ، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کا قیام، شاہی کٹھہ کی بحالی سمیت دیگر اقدامات کیے جائیں گے ، اس موقع پر حکام نے وزیراعلی کو بتایا کہ پشاور میں موجود تاریخی مقامات، گور گھٹری، سیٹھی حویلی، بی بی جان مزار کی اصل حالت میں بحالی بھی عمل میں لائی جائے گی ، چوک یاد گار میں سٹیٹ آف دی آرٹ فوڈ اسٹریٹ قائم کی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے دوران اجلاس حکام کو ہدایت کی کہ ری وائیٹلائزیشزن پلان پر عملدرآمد کے لیے واضح ٹائم لائنز مقرر کرکے پیشرفت یقینی بنائی جائے ۔

Publisher 

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

4 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

21 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

1 day ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago