Categories: Latest News

پشاور، ملاکنڈ، بونیر اور دیگر اضلاع میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی شاندار خدمات — حکومت کی نظراندازی پر عوامی تشویش

 

پشاور، ملاکنڈ، بونیر اور دیگر اضلاع میں سول ڈیفنس کے رضاکاروں کی شاندار خدمات — حکومت کی نظراندازی پر عوامی تشویش

پشاور/ملاکنڈ/باجوڑ/بونیر (ویب ڈیسک) صوبہ خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سول ڈیفنس کے رضاکار عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں، لیکن حکومتی سطح پر وسائل اور سہولیات کی کمی اس اہم ادارے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن چکی ہے۔

پشاور
چوک یادگار میں حالیہ بارشوں کے بعد سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے ڈی واٹرنگ پمپ اور مشینری کے ذریعے پانی نکال کر شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کی۔ بروقت کارروائی سے ٹریفک کی روانی بحال ہوئی جس پر عوامی حلقوں نے سول ڈیفنس کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

ملاکنڈ
23 اگست کو پل چوکی اور تھری کے مقامات پر سرچ آپریشن کیا گیا۔ سول ڈیفنس انسٹرکٹر رازق الرحمان اور ان کے ساتھیوں نے پوسٹ وارڈنز اور والنٹیرز کے ہمراہ دریائے سوات میں ڈوبنے والی 15 سالہ بچی کی تلاش کے لیے مسلسل دوسرے دن بھی کارروائیاں جاری رکھیں۔

باجوڑ
تحصیل سلارزئی کے گاؤں ڈانقول میں سیلابی ریلا آنے پر سول ڈیفنس کے رضاکار ریسکیو 1122 کے ہمراہ متحرک ہوئے۔ ہیوی مشینری کے ذریعے نالہ بنا کر پانی کا رخ موڑا گیا اور گاؤں کو بڑے نقصان سے محفوظ بنا لیا گیا۔

بونیر
ڈائریکٹر سول ڈیفنس خیبرپختونخوا پشاور کی ہدایات پر سول ڈیفنس بونیر نے پیر بابا کے مختلف مقامات پر صفائی کی کارروائیاں کیں۔ متاثرہ عوام کے لیے کھانے کی تقسیم بھی کی گئی تاکہ ریلیف بروقت پہنچ سکے۔

تاہم عوامی نمائندوں اور ماہرین نے افسوس کا اظہار کیا ہے کہ جہاں حکومت نے ریسکیو 1122 اور دیگر محکموں، حتیٰ کہ محکمہ آثارِ قدیمہ کی خدمات کو بھی سراہا ہے، وہاں سول ڈیفنس جیسے اہم ادارے کی قربانیوں کو نظرانداز کیا گیا۔ سول ڈیفنس کو نظرانداز کرنا عوامی خدمت کرنے والے رضاکاروں کی حوصلہ شکنی ہے, عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ رویہ ناانصافی کے مترادف ہے اور حکومت کو فوری طور پر اس ادارے کو جدید آلات، مناسب فنڈز اور سہولیات فراہم کرنی چاہئیں تاکہ یہ عوامی جان و مال کے تحفظ میں مزید مؤثر کردار ادا کر سکے۔

ہر پل اپڈیٹس کے لیے ۔ یہاں ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرے شکریہ

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

8 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago