Easypaisa Digital Bank posts impressive profit — earns Rs 3.64 billion in first half
اسلام آباد، 23 اگست 2025: ایزی پیسہ ڈیجیٹل بینک نے سال 2025 کی پہلی ششماہی کے مالیاتی نتائج جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق بینک نے 30 جون تک 3.64 ارب روپے پری ٹیکس منافع حاصل کیا۔ یہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 39.4 فیصد زیادہ ہے، جب منافع 2.61 ارب روپے تھا۔
بینک کے مطابق اس نمایاں کامیابی کی وجہ ڈیجیٹل قرضوں، پیمنٹس سے حاصل ہونے والی فیسوں اور صارفین کے ڈپازٹس میں خاطر خواہ اضافہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نیٹ مارک اپ آمدن میں 15.6 فیصد اور نان مارک اپ آمدن میں 60.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ صارفین کے ڈپازٹس 94.7 ارب روپے تک پہنچ گئے، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 41.3 فیصد زیادہ ہیں۔ ماہانہ فعال صارفین کی تعداد بڑھ کر 1.82 کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جو بینک کے ڈیجیٹل ایکو سسٹم پر صارفین کے اعتماد کا مظہر ہے۔
ایزی پیسہ کے صدر و سی ای او جہانزیب خان نے کہا کہ یہ منافع پاکستان میں ڈیجیٹل بینکنگ کے فروغ اور عوام کو آسان سہولیات فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بینک آئندہ بھی جدید سہولتوں کے ذریعے پاکستان کی ڈیجیٹل اکانومی کی قیادت کرے گا۔
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…