Categories: Latest News

پاکستان کے یومِ آزادی پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ

لاہور: پاکستان کے یومِ آزادی کے موقع پر پاک بھارت سرحدی فورسز کے مابین مٹھائی کا تبادلہ ہوا۔

ایکسپریس نیوز: ملک کے 76 ویں جشن آزادی کے سلسلے میں لاہور کے واہگہ بارڈر پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارت کی بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف ) کےمابین مٹھائی کاتبادلہ ہوا۔ دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز کے مقامی کمانڈرز نے ایک دوسرے کو مٹھائی کا تحفہ دیا اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات زیادہ ترکشیدہ ہی رہے ہیں، تاہم اس کے باوجود دونوں ملکوں کی سرحدی فورسز ایک دوسرے کے قومی تہواروں پر آپس میں مٹھائی کا تبادلہ کرتی ہیں اور اسی سلسلے میں  کل 15 اگست کو بھارتی یوم آزادی پر بھی مٹھائی اورتحائف کا تبادلہ ہوگا۔

ذرائع کےمطابق واہگہ بارڈر کی طرح قصور کے گنڈا سنگھ بارڈر، ہیڈسلیمانیکی سمیت دیگر  سرحدی پوسٹوں پر بھی ایک دوسرے کے ساتھ مٹھائی کا تبادلہ کیا گیا۔ صبح کے وقت ایک دوسرے کومٹھائی کا تحفہ دینے والی سرحدی فورسز شام کو قومی پرچم اتارے جانے کے موقع پر  مشترکہ پریڈ کریں گی، جس میں ایک دوسرے کے خلاف سینہ تان کر اورہوا میں مکے لہراکر جذبات کا اظہار کیا جاتا ہے۔

Recent Posts

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 hour ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago