Categories: Latest News

جشن آزادی وزیرستان جیپ ریلی کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی

یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ یوم آزادی وزیرستان جیپ ریلی پشاور سے باراستہ بنوں اور شمالی وزیرستان سے ہوتی ہوئی جنوبی وزیرستان اور پھر ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔

ریلی میں اے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عمر خیام، دوسری پوزیشن انعام اللہ سکندری، تیسری پوزیشن باسط نے جبکہ بائیکرز میں پہلی پوزیشن ثاقب شاہ، دوسری ابوبکر اور تیسری حمید نے حاصل کی۔

پشاور: 10اگست2023(پ ر) 76ویں جشن یوم آزادی کی خوشیوں کے سلسلے میں منعقدہ یوم آزادی وزیرستان جیپ ریلی شمالی وزیرستان سے ہوتی ہوئی جنوبی وزیرستان اور پھر ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر اختتام پذیر ہوگئی۔ خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی، ضم اضلاع ٹورازم ونگ، پاک آرمی اور فرنٹیئر 4×4 کلب کے تعاون سے منعقدہ یوم آزادی وزیرستان جیپ ریلی میں ملک بھر سے 50 سے زائد 4×4 جیپیں شریک ہوئیں۔

ریلی پشاور سے باراستہ بنوں، رزمک شمالی وزیرستان اور پھر جنوبی وزیرستان سے ہوتی ہوئی ڈیرہ اسماعیل خان کے مقام پر اختتام پذیر ہوئی۔ریلی میں اے کیٹیگری میں پہلی پوزیشن عمر خیام، دوسری پوزیشن انعام اللہ سکندری، تیسری پوزیشن باسط نے حاصل کی۔ بی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن رضوان، دوسری طاہر سلمان اور تیسری پوزیشن ادریس قریشی نے حاصل کی۔ سی کیٹیگر ی میں ظفر بلوچ نے پہلی، بحرہ مزاری نے دوسری اور جمیل حمدانی نے تیسری پوزیشن لی جبکہ بائیکرز میں پہلی پوزیشن ثاقب شاہ، دوسری ابوبکر اور تیسری حمید نے حاصل کی۔

جیپ ریلی میں ملک بھر سے 50سے زائد جیپیں اورمیانوالی رائیڈرز کلب کے 10 موٹر بائیکرزشریک ہوئے۔ریلی میں شریک شرکاء کا کہنا تھا کہ ریلی سے دنیا کو امن کا پیغام جائے گا اور ساتھ ہی ساتھ ان علاقوں میں موجود قدرت کے حسین سیاحتی مقامات کی جانب سیاح راغب ہوسکیں گے۔ جشن آزادی کے موقع پر جیپ ریلی کے انعقاد کا مقصد نہ صرف ان مقامات کی رونمائی کرنی ہے بلکہ ساتھ ساتھ ان علاقوں میں سیاحتی سرگرمیوں کو بھی فروغ دینا ہے۔ خیبرپختونخوا کے ضم اضلاع میں بے شمار سیاحتی مقامات ہیں جو کہ سیاحوں کیلئے کھلے ہیں اور سیاح ان مقامات کا رخ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پشاور سے ریلی کا آغاز ڈائریکٹرجنرل خیبرپختونخوا کلچر اینڈٹورازم اتھارٹی برکت اللہ مروت نے کیا تھا۔

Recent Posts

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

11 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

1 day ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

2 days ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

2 days ago