Explanatory statement issued on Chief Justice's remarks regarding marriage of choice
اسلام آباد – ایکسپریس نیوز: چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے فیملی کیس میں پسند کی شادی بارے کے ریمارکس پر وضاحتی بیان جاری کردیا گیا۔
سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ ایک وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ 26ستمبر کو بچوں کی حوالگی بارے ایک کیس کی کمرہ عدالت نمبر ایک میں سماعت ہوئی، دوران سماعت بتایا گیا والدین نے پسند کی شادی کی تھی۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے آبزرویشن دی والدین بچوں کی بہبود کیلئے محبت کا مظاہرہ کریں، اس ریمارکس کی غلط رپورٹنگ کی گئی کہ عدالت نے پسند کی شادیوں پر ناپسیندگی کی آبزرویشن دی جبکہ عدالت نے آبزرویشن دی کہ والدین کو بچوں کی فلاح کے لیے بھی محبت کے اصول کا اطلاق کرنا چاہیے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…