A businessman was abducted from Peshawar's busy Sadar Road
ویب ڈیسک ستمبر 27, 2023 : پشاور کے مصروف ترین علاقہ صدر سے مقامی تاجر حاجی اکرام کو نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی میں سفید گاڑی صدر کی مین شاہراہ پر کھڑی دیکھی جا سکتی ہے جس میں گاڑی سے ایک شخص نکل کر تاجر کو دکان سے ساتھ لا کر بھی دیکھا جا سکتا ہے جبکہ آخرمیں دو افراد کو تاجر کو گاڑی میں ذبردستی بٹھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق مقامی تاجر کمبل کا کاروبار کرتا ہے، نامعلوم افراد سفید رنگ کی گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے۔ پولیس نے اطراف کے علاقوں کی سی سی ٹی وی مانیٹرنگ ٹیم کو چیک کرنے کے لیے بجھوا دیا ہے۔ پولیس کے مطابق تاجرکو کون اور کیوں لے کر گیا ہے اس بارے میں تفتیش جاری ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…