Explosion outside FC headquarters Saddar in Peshawar, operation underway
صوبہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں صدر روڈ پر ڈینز ٹریڈ سینٹر کے بالمقابل فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک بمبار سمیت 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جب کہ 3 ایف سی اہلکار شہید اور 5 افراد زخمی ہوئے ہیں، دھماکے کی آواز دو ردور تک سنی گئی ہے، دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
صدر کوہاٹ روڈ پر فیڈرل کانسٹبلری کے ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر خودکُش دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں، ایک بمبار نے اپنے آپ کو ایف سی ہیڈکوارٹر کے گیٹ پر دھماکے سے اُڑا دیا، ایف سی اہلکاروں نے جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے فتنۃ الخوارج کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا، اس دوران 2 ایف سی اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔
سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے، علاقے کی کلیئرنس کا عمل جاری ہے۔
پشاور صدر کے قریب ڈینز ٹریڈ سینٹر کے بالمقابل ایف سی ہیڈ کوارٹر پر خود کش حملے کی تصدیق انسپکٹر جنرل (آئی جی) خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید نے بھی کی ہے، دھماکے کی اطلاع ملنے کے بعد ریسکیو اور ایمبولینس سروسز کو جائے وقوعہ کی جانب روانہ کر دیا گیا۔
کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) پشاورمیاں سعید کے مطابق پشاور میں صدر ایف سی ہیڈکوارٹر کے قریب دھماکا ہوا، گیٹ پر تعینات 3 ایف سی اہلکاروں نے حملہ ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ صدر روڈ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…