Peshawar; Due to the strike of petroleum dealers, the citizens have problems, fares increase
نیشنل کوآرڈی نیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت سے متعلق خدشات کا جائزہ لے کر صورتحال کا ازالہ کردیا۔
اجلاس میں وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، این سی ایم سی کے اراکین، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل، ممبر کسٹمز ایف بی آر، اوگرا اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اجلاس کے دوران ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی دستیابی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں بریفنگ دی گئی کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں اور طلب پوری کرنے کے لیے اسٹاک کافی ہے۔
ذرائع کے مطابق آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کی جانب سے سپلائی سے متعلق خدشات پر بھی غور کیا گیا، جن کا ازالہ کردیا گیا ہے۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ جولائی کے ابتدائی 15 روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں غیر معمولی اضافے کے باعث سپلائی سے متعلق خدشات پیدا ہوئے۔ اوگرا کے تجزیے میں ممکنہ قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر ذخیرہ اندوزی کے امکانات کی نشاندہی بھی کی گئی۔
نیشنل کوآرڈی نیشن اینڈ مینجمنٹ کونسل نے اوگرا کو ذخیرہ اندوزی کے خلاف مؤثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت کردی، جبکہ صوبائی حکومتوں کو بھی پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی برقرار رکھنے کے لیے اقدامات کرنے کا حکم دیا گیا۔
این سی ایم سی نے تمام متعلقہ اداروں کو ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی مسلسل دستیابی اور سپلائی نظام کو مؤثر رکھنے کی ہدایات جاری کردیں۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…