وزرات داخلہ نے ایف آئی اے افسران پر بغیراجازت غیر ملکیوں سے ملاقات پر پابندی عائد کر دی۔
ویب ڈیسک (سماء نیوز) : اسلام آباد میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق کسی بھی غیرملکی سے ملاقات کیلئے ڈائریکٹر جنرل ( ڈی جی) یا ایڈیشنل ڈی جی فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے )کی اجازت لازم قرار دے دی گئی ہے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ڈی جی ایف آئی اے ) کی منظوری کے بعد تمام ڈائریکٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے، غیرملکی وفد کیساتھ ملنے سے پہلےادارےکو غیرملکی وفد کی مکمل تفصیل فراہم کرنا ہو ں گی۔
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) افسران کیلئےجاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ غیر ملکی وفد دورے کا تفصیلی ایجنڈا ایڈیشنل ڈائریکٹر کو فراہم کیا جائے گا،غیر ملکی وفود کو ملاقات کیلئے وزارت خارجہ سے بھی اجازت لینا ہو گی۔
۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…