Categories: Latest News

پشاور؛ 7 ماہ میں 17 بچوں کیساتھ جنسی زیادتی، 19 بچے قتل اور 17 اغوا ہوئے

پشاور؛ 7 ماہ میں 17 بچوں کیساتھ جنسی زیادتی، 19 بچے قتل اور 17 اغوا ہوئے

 پشاور: پختونخوا کے دارالحکومت شہر میں 7 ماہ کے دوران 17 بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، 19 بچے قتل اور 17 اغوا ہوئے۔

ویب ڈیسک:  پولیس رپورٹ کے مطابق شہر میں رواں سال اب تک بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے 17 مقدمات درج ہوئے، جن میں 44 ملزمان کو نامزد کیا گیا جب کہ 36 کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اسی طرح شہر میں رواں سال اب تک 19 بچے قتل اور 42 زخمی ہوئے ہیں جب کہ قتل کے 15 مقدمات میں 55 ملزمان کو نامزد اور 49 کو گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت میں بچوں کے اقدام قتل کے 40 مقدمات درج، 63 ملزمان نامزد ار 45 گرفتار ہوئے۔ علاوہ ازیں اسی عرصے میں 17 بچے اغوا ہوئے، جس میں 36 ملزمان نامزد اور 20 کو گرفتار کیا گیا۔

پشاور میں بچے چوری کرنے کے 6 مقدمات میں 9 ملزمان کو نامزد ہوئے اور 7 کو گرفتار کیا گیا۔

پولیس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ گزشتہ سال 29 بچے قتل ہوئے،نامزد 100 ملزمان میں سے 75 گرفتار ہوئے۔ اسی طرح گزشتہ سال 27 بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کے کیسز رپورٹ ہوئے تھے جب کہ گزشتہ سال 20 بچے اغواء اور 17چوری ہوئے تھے۔

via Express News

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

31 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago