Categories: Latest News

پشاور ایئرپورٹ پر عرب ممالک کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں

پشاور ایئرپورٹ پر عرب ممالک کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں

ویب ڈیسک: پشاور ایئرپورٹ پر عرب ممالک کیلئے پروازیں دوبارہ شروع کر دی گئیں، تفصیلات کے مطابق پشاور ایئرپورٹ پر عرب ممالک کیلئے پروازیں 24 گھنٹے کے وقفے کے بعد دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔
عرب ممالک جانے والے فلائٹس کو ایک دن کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا، اس دوران دو ہزار سے زیادہ مسافروں کی آمد و رفت غیر یقینی صورت حال کا شکار رہی، جبکہ اس صورتحال کے باعث پشاور سمیت ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر سینکڑوں پروازیں منسوخ کر دی گئی تھیں۔
پشاور ہوائی اڈے پر عرب ممالک کی پروازوں کے مسافروں کو اگلے دن آنے کی ہدایات دی گئی تھی، جس پر زیادہ تر مسافروں نے ہوائی اڈے پر ہی رات گزاری تھی، اس کے علاوہ بیرون ملک سے آنے والی پروازوں کو بھی روک دیا گیا تھا۔
قومی ایئر لائن سمیت مختلف غیر ملکی ایئر لائنز نے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں جس کی وجہ سے ہزاروں مسافر جو سفر کرنے کے منتظر تھے، شدید پریشانی کا شکار ہو گئے۔

Publisher 

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

9 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago