Categories: Latest News

خیبرپختونخوا: پولیس کی کارروائی، 1.82 کروڑ روپے کا چوری شدہ مال برآمد

خیبرپختونخوا: پولیس کی کارروائی، 1.82 کروڑ روپے کا چوری شدہ مال برآمد

سید ندیم مشوانی: تھانہ جلوزئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تالہ توڑ کر چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم کی نشاندہی پر امریکی ڈالر، افغانی و پاکستانی کرنسی، پرائز بانڈز اور طلائی زیورات سمیت مجموعی طور پر 1 کروڑ 82 لاکھ 57 ہزار روپے مالیت کا چوری شدہ مال برآمد کر لیا گیا۔

پبی سرکل کے ایس ڈی پی او عدنان اعظم نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ مدعی نے تھانہ جلوزئی میں رپورٹ درج کرائی تھی کہ وہ اور ان کے بھائی پشاور میں مقیم ہیں، جبکہ ان کی ہمشیرہ آبائی گھر کی دیکھ بھال کر رہی تھی۔ 22 جون کو بھائی کی شادی کے سلسلے میں ہمشیرہ گھر کو تالے لگا کر پشاور آئی تھی، اور واپسی پر گھر کے تالے ٹوٹے ہوئے پائے گئے۔

تفتیش کے دوران پتا چلا کہ صندوق سے امریکی ڈالر، افغانی و پاکستانی کرنسی، پرائز بانڈز (کل مالیت 86 لاکھ 18 ہزار روپے) اور 20 تولے سونا (مالیتی 96 لاکھ 39 ہزار روپے) چوری ہو چکے تھے۔ مدعی نے ملزم پر شبہ ظاہر کیا، جس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس ٹیم نے ملزم کو گرفتار کیا، جس نے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے چوری شدہ مال کی نشاندہی کر دی۔ پولیس نے تمام چوری شدہ رقم، زیورات اور بانڈز برآمد کر لیے ہیں۔

 ایڈیٹر ٹی این این

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago