پشاور: صوبائی حکومت کی ہدایات پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت اہم اجلاس قصہ خوانی بازار میں ہنگامی بنیادوں پر تجاوزات کے مکمل خاتمے، بازار میں پشاور صدر کے طرز پر یکساں سائز کے سائن بورڈ لگانے، دوکانوں سے باہر سامان رکھنے پر پابندی اور تاریخی عمارتوں کی قدیمی طرز پر مرمت اور تزئین و آرائش کا فیصلہ بازار کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کرنے کی تجویز
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں پشاور اپ لفٹ پروگرام فیز ٹو کے تحت پشاور کی تاریخی قصہ خوانی بازار کی تزئین و آرائش اور اس کی تاریخی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس پی ٹریفک پشاور، پراجیکٹ انجینئر پشاور اپ لفٹ پروگرام، ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور، قصہ خوانی بازار کے تاجر رہنماؤں اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی
اجلاس میں صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تاریخی بازار قصہ خوانی کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کے حوالے سے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تاریخی بازار کی تزئین و آرائش کا کام رمضان المبارک میں ہی شروع کیا جائیگا اور اس سلسلے میں ہنگامی بنیادوں پر 24 گھنٹوں کے اندر تجاوزات کے خلاف میگا آپریشن کیا جائے گا جس کے لیے ڈائریکٹر ایسٹ کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ کو ذمہ داری سونپ دی گئی بازار کی خوبصورتی میں اضافے کے لئے تمام سائن بورڈز پشاور صدر کے طرز پر یکساں سائز اور یکساں رنگ کے حکومتی خرچ پر بنائے جائیں اس کے علاوہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار بازار کے فٹ پاتھ قدیمی طرز پر جدید انداز میں ازسرنو بنائے جائیں گے بازار میں آج سے ہی دوکانوں سے باہر سامان رکھنے پر پابندی عائد کئی گی اور عارضی تجاوزات کے خاتمے کے لئے مستقل میونسپل اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا بازار میں دن کے اوقات لوڈنگ ان لوڈنگ پر پابندی ہوگی بازار کے تمام تاریخی عمارتوں کو بھی قدیمی طرز پر مرمت اور تزئین و آرائش کی جائے گی ابتدا میں آزمائشی طور پر کابلی گیٹ تا قصہ خوانی چوک کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی اور کامیابی پر اندرون شہر کے تمام تاریخی بازاروں کی اسی طرز پر تزئین و ارائیش اور تاریخی حیثیت بحال کی جائے گی اجلاس میں تاریخی بازار کو صرف پیدل چلنے والوں کے لیے مخصوص کرنے کی تجویز پر تجاویز طلب کر لی گئی
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر نے تاریخی بازار کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا کام فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے یومیہ رپورٹ طلب کر لی
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…