The decision to renovate the historic Quaid-e-Azam House in Peshawar
ایکسپریس نیوز: کمشنر پشاور نے نشترآباد کے علاقے میں 1935 میں بننے والے قائدِاعظم ہاوس میں پرانے طرز کے ٹف ٹائلزاور چھتوں کی پرانی طرز پر دوبارہ تعمیر اور دیواروں پر قدیمی طرز کا پلستر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
پشاور میں قدیم اور تاریخی عمارتوں کی صورتحال کا جائزہ لینے کے ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں پشاور نشتر آباد میں قائم تاریخی قائد اعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش اور تاریخی حیثیت کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں قائداعظم ہاؤس کے مالک کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔
خستہ حال قائد اعظم ہاوس کی تزئین و آرائش کی جائے گی اور پرانے طرز کے ٹف ٹائلزجبکہ چھتوں کی پرانی طرز پر دوبارہ تعمیر اور دیواروں پر قدیم طرز کا سرخ پلستر کیا جائے گا۔ پشاور ڈبگری میں قائم سکھوں کے تاریخی گوردوارہ کی تزئین و آرائش اور اس کی تاریخی حیثیت کی بحالی کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…