پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایات پر شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی اور بی آر ٹی کی استعداد بڑھانے کے لیے خریدی گئی 52 نئی بسیں پاکستان روانگی کے لیے تیار ہیں۔
نئی بسوں کی شمولیت کے بعد پشاور بی آر ٹی کے فلیٹ میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہو جائے گی۔ یہ بسیں بی آر ٹی کے مرکزی کوریڈور اور مختلف فیڈر روٹس پر چلائی جائیں گی، جس سے سروس کی گنجائش میں اضافہ، مسافروں کے انتظار کے دورانیے میں کمی اور بڑھتی ہوئی سفری ضروریات کو بہتر انداز میں پورا کرنے میں مدد ملے گی۔
حکام کے مطابق نئی بسوں کی آمد کے ساتھ ٹرانس پشاور خواتین کے لیے خصوصی پنک بس سروس بھی شروع کرے گا، جس کا مقصد رش کے اوقات میں خواتین کو محفوظ، آرام دہ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔
صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ بی آر ٹی کے فلیٹ میں اضافے سے پبلک ٹرانسپورٹ نظام مزید مؤثر ہوگا اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…
بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…